11856422_985590848171932_4924160771644081986_o
رپورٹ(رفیق شاہد)23 اگست 2015: لاہور میں گوجر انٹر نیشنل سیکرٹریٹ کے زیر اہتمام گوجر یوتھ فورم لاہور کے تعاون سے عظیم الشان استحکام پاکستان گوجر کنونشن کا انعقاد کیا گیا۔ کنونشن میں پنجاب ، سندھ، بلوچستان، کے پی کے اور آزاد کشمیر بھر سے برادری کی کثیر تعداد نے شرکت کی اس موقع پر گوجر یوتھ فورم لاہور کی نئی باڈی نے حلف بھی اٹھایا۔ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سردار گوجر قوم سنیٹر چوہدری محمد جعفر اقبال نے فرمایا کہ گوجر استحکام پاکستان کے ضامن ہیں گوجروں نے ہی پاکستان بنایا تھا اور اب گوجر قوم پاکستان کے معاشی اور سیاسی استحکام کے لیے بھی مثالی کردار ادا کر رہی ہے انھوں نے کہا کہ چوہدری رحمت علی نے سب سے پہلے بزم شبلی اور نو آر نیور کے ذریعے پاکستان کا تصور اور نظریہ پیش کیا وطن عزیز کو پیارا نام پاکستان دیا میجر طفیل محمد شہید گوجر نشان حیدر اور دیگر گوجرز شہداء نے وطن عزیز کے لیے جانوں کے نذرانے پیش کیے اس طرح کسی بھی محاز چاہے سیاسی ہو عسکری ہو کوئی بھی شعبہ زندگی ہو گوجر قوم نے وطن عزیز کے لیے گراں قدر خدمات سرانجام دی ہیں اور اب گوجر قبیلہ ہی وہ واحد قبیلہ ہے جو استحکام پاکستان کی تحریک کو لے کر قریہ قریہ شہر شہر اور گاؤں گاؤں پہنچ رہا ہے اور دہشت گردی کے خاتمے ملک میں معاشی اور سیاسی استحکام کے لیے مصروف عمل ہے۔ کنونشن سے چوہدری عبدالحمید گوجر بانی گوجر یوتھ فورم پاکستان، چوہدری گلزار گوجر ایم پی اے، چوہدری سجاد حیدر گوجر ایم پی اے اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔

Comments are closed.