تین فروری کو کراچی میں چوہدری رحمت علی کی برسی کے موقع پر ایک پروقار تقریب کا انعقاد ہوا جن میں سردار گوجر قوم سنیٹر چوہدری محمد جعفر اقبال گوجر کے علاوہ وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف، چوہدری علی اکبر گوجر ایگزیکٹو ممبر استحکام پاکستان گوجر ویلفیئر ٹرسٹ، انجمن گوجراں ، گوجر یوتھ فورم پاکستان کی مرکزی قیادت کے ساتھ ساتھ برادری کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر محسن پاکستان نقاش پاکستان اور تحریک پاکستان کے عظیم ہیرو چوہدری رحمت علی کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے جسد خاکی کو جلد از جلد پاکستان لا کر ان کے شایان شان مزار کی تعمیر کا بھرپور مطالبہ کیا گیا۔

Comments are closed.