Kalar Sayadan News Picراولپنڈی(۲۲ فروری ۷۱۰۲) کلر سیداں میں چوہدری اخلاق احمد کی رہائش گاہ پر ان کی صاحبزادہ کی تقریب تکمیل حفظ قرآن منعقد ہوئی جس میں سردار قوم سنیٹر چوہدری محمد جعفر اقبال گوجر، ملک افتخار احمد گوجر ایم پی اے، سیاسی سماجی شخصیات کے علاوہ برادری کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ اس موقع پر ننھی پری کے تکمیل حفیظ قرآ ن پر سردار قوم کی طرف سے چادر پوشی اور شیلڈ دی گئی۔ ا س موقع پر خطاب کرتے ہوئے سردار قوم نے کہا کہ مبارک باد کا مستحق ہے یہ خاندان جس کے آنگن میں ایک ایسی کلی نے پرورش پائی جس نے اللہ پاک کی مقدس کتاب سے اپنے قلب و ذہن کو منور کر کے محفوظ کیا۔ ہمارا کُل سرمایہ اور زندگی کا نصب العین ہی قرآن و سنت میں پوشیدہ ہے جب ہم قرآن و سنت کو اپنی زندگیوں پر پوری طرح لاگو کر لیں گے تو دنیا کی کوئے طاقت نہ تو ہمیں نیچا دکھا سکتی ہے اور نہ ہی دنیا و آخرت کی رسوائی کا شکار ہو سکتے ہیں۔

Comments are closed.