Convenation Center Final Pic
رپورٹ(رفیق شاہد) : پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ملک کے سب سے بڑے کنونشن ہال جناح کنونشن سنٹر اسلام آباد میں عظیم الشان استحکام پاکستان گوجر انٹر نیشنل کنونشن کا انتہائی کامیاب انعقاد ہوا۔ یہ کنونشن گوجر انٹر نیشنل سیکرٹریٹ کی زیر نگرانی گوجر یوتھ فورم اسلام آباد نے شب و روز کی محنت سے منعقد کروایا جس میں سردار قوم سنیٹر چوہدری محمد جعفر اقبال گوجر، نواب ثناءاللہ زہری وزیر اعلیٰ بلوچستان، سردار محمد یوسف وفاقی وزیر مذہبی امور، ملک ابرار احمد ایم این اے، چوہدری ساجد احمد ایم این اے ایم کیو ایم کراچی، محترمہ نعیمہ کشور ایم این اے، چوہدری عبد الحمید بانی گوجر یوتھ فورم ، چوہدری اکبر علی گوجر صدر انجمن گوجراں مرکزیہ، چوہدری عبد الحمید چیئرمین مرکزی گوجر یوتھ فورم پاکستان، چوہدری خالد محمود مرکزی سیکرٹری جنرل گوجر یوتھ فورم پاکستان،چوہدری نصیر احمد گوجر چیئرمین گوجر یوتھ فورم پنجاب، طاہر ملک گوجر چیئرمین گوجر یوتھ فورم اسلام آباد کے علاوہ ممبران صوبائی اسمبلی، آزاد کشمیر اسمبلی ، تمام گوجر تنظیموں کے نمائندگان، افغانستان، برطانیہ اور دنیا بھر سے تشریف لائے مہمانان، اور ملک بھر سے نوجوانوں بزرگوں بہنوں اور قوم کے عمائدین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

Comments are closed.