تعارف

گوجر ویلفیئر ٹرسٹ ایک غیر سیاسی، غیر فرقہ وارانہ سماجی فلاحی ترقیاتی ادارہ ہے۔ یہ ادارہ فلاح انسانیت اور گوجر قوم کے اتحاد، ترقی و خوشحالی کے لئے قائم کیا گیا ہے۔ اس کا دائرہ کار پاکستان کے چاروں صوبوں بشمول آزاد کشمیر و شمالی علاقہ جات تک ہے۔ اس سے قبل بھی گوجر نتظیموں نے کافی کام کیا ہے جس کا اعتراف کرتے ہیں۔
گوجر قوم کے چیف (سردارِ گوجر قوم) عالی مرتب جناب چوہدری محمد اقبال (مرحوم) چیلیانوالہ سابق رکن قومی اسمبلی کا یہ خوال تھا کہ میری قوم ترقی کرے اور اس کے فلاحی ادارے ہوں اسی فلسفے کے پیش نظر محروم طبقات کے احساس محرومی ، غربت، جہالت و تنگدستی، محتاجی و ناداری اور بیماری جیسے بنیادی مسائل کے خاتمہ کے لیے استحکام پاکستان گوجر ویلفیئر ٹرسٹ کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ اس ٹرسٹ کے قیام کا فیصلہ 11 مئی 2005؁ء کو اسلام آباد میں منعقدہ ’’ استحکام پاکستان گو جرکنونشن‘‘ زیر اھتمام گوجر یوتھ فورم اسلام آباد اور چوہدری محمد اقبال پبلک سیکرٹریٹ میں کیا گیا تھا۔جہاں ہزاروں کی تعداد میں گوجر قوم کے بزرگ و نوجوان اور ہر طبقہ فکر کے نمائندگان موجود تھے ۔ سب کی مشاورت و تائید سے اس کے قیام کا اعلان سردارِ گوجر چوہدری محمد جعفر اقبال گوجر نے فرمایا تھا۔

گوجر ویلفیئر ٹرسٹ
عوامی بھلائی سے متعلقہ درج ذیل شعبہ جات میں تبدیلی و ترقی کے لئے مصروف عمل ہے۔
٭۔ تعلیم ٭۔صحت ٭۔انصاف کی فراہمی ٭۔پائیدار اتفاق و اتحاد
٭۔ اچھائیوں کو رائج کرنا، برائیوں و فضول رسومات اور آپس کے اختلافات کو ختم کروانا۔
٭۔ مضبوط و خوشحال پاکستان کے لیے جدو جہد کرنا۔